21

سعودی عرب اور یو اے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے: قطری وزیر دفاع

سعودی عرب اور یو اے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے: قطری وزیر دفاع
قطری وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ سعودی عرب نے قطر کیخلاف جنگ کے ارادے سے مساجد اور قبیلوں کو استعمال کرنیکی کوشش کی۔ قطری عوام کی امیر کے ساتھ محبت نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے قطری وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ کا کہنا تھا کہ قطر کےخلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیاگیا تھا۔

قطری وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز کے دوران دونوں ممالک قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے جب کہ ہمارے خلاف مساجد کا استعمال بھی کیا گیا اور قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔

یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں کی جگہ اپنے چند کٹھ پتلی نمائندے لانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں کیوں کہ قطری عوام اپنے امیرسے بے انتہا محبت کرتے ہیں

Source: by suchtv.pk

loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں